Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مائیک ٹائسن کا بولی وڈ میں ڈیبیو

لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن بھی بولی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار ہیں...
شائع 28 ستمبر 2021 10:38pm

لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن بھی بولی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار ہیں اور اب وہ معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم 'لائگر' میں انٹری دینے جارہے ہیں ۔ کرن جوہر نے اپنے ٹوئیٹ میں اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے۔

ٹوئیٹ میں کرن جوہر نے کہا ہے کہ بھارتی فلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رنگ کے بادشاہ بھارت کے بڑے پردے پر جلوہ گر ہونگے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کے ساتھ مائیک ٹائسن کو خوش آمدید بھی کہا۔

ٹوئیٹ کیساتھ ایک ویڈیو بھی ہے جس میں مائیک ٹائسن اور بھارتی اداکارہ دیورکنڈا دکھائے گئے ہیں ۔

وکی پیڈیا کے مطابق ٹائسن انیس سو پچیاسی سے لے کر دوہزار پانچ تک باکسنگ رنگ کے بادشاہ رہے ہیں ، اور انکو کو سیارے کا بدترین شخص کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ٹائسن کو باکسنگ کی تاریخ میں بے تاج بادشاہ کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے ۔

انہوں نے اپنی پہلی بیلٹ صرف بیس سال کی عمر میں حاصل کی اور اپنی پہلی انیس باکسنگ لڑائیاں میں سے بارہ انہوں نے ناک آوٹ پر پہلے راونڈمیں ہی جیت لی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div