Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا ہے کہ ان کی زبانیں بند ہو گئی ہیں'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانیہ کی عدالت سے...
شائع 28 ستمبر 2021 10:16pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا ہے کہ ان کی زبانیں بند ہو گئی ہیں، حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا اب کیا کریں۔ مسلم لیگ نون جیسا ووٹ بینک کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس پارٹی قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور راجہ فاروق حیدر سمیت لیگی عہدیداروں اور منتخب ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت اگر ہم پر مقدمات نہ بناتی تو لوگوں کو سچ اور جھوٹ کا پتہ کیسے چلتا، ایک بار پھر شریف فیملی سرخرو ہوئی ہے، ہمارا مستقبل ماضی سے زیادہ شاندار ہے۔

اس موقعے پرسیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ایک کروڑ نیا ووٹر شامل ہو گا، اس لیے یوتھ پر فوکس کرتے ہوئے پارٹی میں شامل کریں۔ مسلم لیگ نون کے عہدیداروں نے برطانیہ کی عدالت کے فیصلے پر شریف فیملی کو مبارکباد بھی دی۔

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے بری

برطانیہ میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

شہباز شریف اور سلمان شہباز برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے،دونوں کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دئے گئے۔

شہباز شریف اور سلمان شہباز بر طانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے۔

شہباز اور سلمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ 20ماہ کی تحقیقات کے بعد جمع کرائی گئی۔ برطانوی اداروں نے تحقیقات پاکستان کی درخواست پرکی۔ شہباز شریف اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div