Aaj TV News

BR100 4,757 Increased By ▲ 40 (0.85%)
BR30 20,894 Increased By ▲ 54 (0.26%)
KSE100 45,667 Increased By ▲ 168 (0.37%)
KSE30 17,899 Increased By ▲ 74 (0.42%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,266,826 622
DEATHS 28,328 16
Sindh 466,750 Cases
Punjab 438,433 Cases
Balochistan 33,149 Cases
Islamabad 106,571 Cases
KP 177,132 Cases

مردوں کے پیروں کے سائز اوران کے بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

دی سن کے مطابق ڈیٹنگ ویب سائٹ "Illicit Encounters" کی طرف سے کرائے گئے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مرد کے پاﺅں جتنے بڑے ہوں، اس کے بے وفا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیقاتی سروے میں ویب سائٹ پر موجود دو ہزار مردوں سے ان کے پاﺅں کا سائز پوچھا اور ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفا ہونے کے متعلق سوالات کیے۔

نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں کے پیروں کا سائز 10 سے 13 تک ہو، وہ سب سے زیادہ بے وفا ہوتے ہیں۔ جس کا سائز 11 ہو، اس کے اپنی شریک حیات سے بے وفائی کرنے کا امکان 29 فیصد، جس کا سائز 10 ہو اس کا 25 فیصد، جس کا سائز 12ہو اس کا 22 فیصد اور جس کے پاﺅں کا سائز 13 یا اس سے زائد ہو اس کا اپنی بیوی سے بے وفائی کرنے کا امکان 21 فیصد ہوتا ہے۔

ویب سائٹ کی ترجمان جیسیکا لیونی کا کہنا تھا کہ 'جن مردوں کے پیروں کا سائز بڑا ہوتا ہے، ان کا قد بھی بڑا ہوتا ہے لہٰذا ممکنہ طور پر وہ زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور خواتین ان میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے بے وفا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔'