Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 31 اموات، 1,757 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2021 09:58am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 31افراد جان سے گئے جبکہ 1,757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,597 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,240,425ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 1,757 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 808 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 081 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 73 ہزار 210، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 120، بلوچستان میں 32 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 10ہزار 299 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 046 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 597 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے سندھ میں زیادہ میں 15اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 09،پنجاب میں 06اوراسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,559افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7350، خیبرپختونخوا میں 5507، اسلام آباد میں916، بلوچستان میں 346اور گلگت بلتستان میں 184اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 735ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ50 ہزار 651 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,033 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح3.60فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,765 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 732 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1757 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 240 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 275 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 475مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں،اس وقت سب سے زیادہ ملتان میں 86 فیصد وینٹی لیٹرز اور سرگودھا میں 49 فیصد اکسیجن بیڈ پر کورونا مریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div