Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

حکومت اپنی نالائقی بتانے والے پر الزام لگا دیتی ہے، مریم نواز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ...
شائع 23 ستمبر 2021 02:29pm

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی بتانے والے پر الزام لگادیتی ہے،چورچور کہنے سے آپ بچ نہیں سکتے،ہمیں درس دینے والے آج الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں، ای وی ایم سے متعلق کہانی گھڑی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے۔

صحافی نے مریم نواز سوال کیا کہ کیاآرمی چیف کی طرح چیئرمین نیب کوایکسٹینشن دیں گی؟جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کاوقت آئے گاتو دیکھیں گے،میں کسی ایکسٹینشن کےگناہ کا حصہ نہیں رہی۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام مہنگائی اوربےروزگاری سےپریشان ہیں،مسلم لیگ ن خاموش نہیں،آواز اٹھارہی ہے،اپوزیشن کو عوام کےساتھ کھڑا ہونا چاہیئے،جب بھی کوئی حکومت کی نااہلی کی نشاندہی کرتاہےیہ اپوزیشن پرچڑھائی کرتی ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنےکا نیا طریقہ ہے،جس کی حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پرہو،اس کا فری اینڈ فیئرالیکشن سےکیاتعلق ہے،ملک میں منگائی اوردیگر مسائل کی وجہ پاکستان نہیں حکومت کی نااہلی ہے،وزیراعظم خود احتساب کی باتیں کرتےتھے،اب فرار اختیارکررہےہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن کے اندراج کےمعاملےپرتشویش ہے،کیانظام انتاکمزور ہےکہ جعلی اندراج ہو جاتا ہے، حکومت کی طرح نوازشریف کی ویکسی نیشن کااندراج بھی جعلی ہے۔

نائب صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری ہوتاہے، جاوید لطیف نوازشریف کے سچے سپاہی ہیں،یہ معاملہ عالمی سطح پرپاکستان کیلئےمسئلہ بن سکتاہے،حکومت کےتمام اقدامات کی طرح ویکسی نیشن بھی جعلی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کو غیرمؤثرسمجھتی ہوں،عمران خان ملک کےپہلےسرٹیفائیڈچورہیں ،پی ٹی آئی کو کوئی ٹکٹ لینےوالانہیں ملےگا،ای وی ایم ان کے کسی کام نہیں آئےگی،سب کو افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے۔

IHC

Army Chief

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Chairman NAB

extention

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div