Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

آئی ڈی بھی میری تھی اور اس سے کی گئی پوسٹ بھی: احسان اللہ احسان کا آڈیو پیغام جاری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2021 07:50pm

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا بھی آڈیو پیغام سامنے آگیا.

ڈیلی اسکوپ نے ٹوئٹر پر احسان اللہ احسان کا آڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج وزیر اطلاعت اور وزیر داخلہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جس میں میری آئی ڈی اورپوسٹ کوجعلی کہاگیا.یہ وضاحت ضروری ہے کہ وہ آئی ڈی بھی میری تھی اور اس سے کی گئی پوسٹ بھی میں نے کی تھی.اس حوالے سے وزیر اطلاعت کا بیان حقائق سے فرار اختیار کرنے کے مترادف ہے.

انہوں نےمزید کہانیوزی لینڈ ٹیم کو میں نے کوئی دھمکی نہیں دی تھی بلکہ اس خطرے سے آگاہ کیا تھاجس کا مجھے علم ہوا اور ساتھ میں نے انہیں نیک نیتی کی بنیاد پر مشورہ دیا تھا. یہ کام میں چوری چُھپ کے نہیں کیا، اوپن فورم پر کیا. میں اپنے فیس بک پوسٹ، دعوے اور معلومات پر قائم ہوں.

سابق ترجمان نےکہامجھے کرکٹ فین کے طور پر خوشی ہے کہ کرکٹ نقصان سے بچ گئی.پاکستانی وزراء میرےبیان کو کسی سازش سےجوڑ کر عوام کو اندھیرے میں رکھنا چاہتے ہیں. وہ ہر بات کا الزام انڈیا یا دیگر دشمنوں کو دے کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں. لیکن میں ان کے کئے گئے تمام دعووں کو مسترد کرتا ہوں.

واضح رہےبدھ کو وفاقی وزیراطلاعت فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں احسان اللہ احسان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جس سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی دی گئی تھی اُسے جعلی قرار دیا تھا.

New Zealand

پاکستان

PCB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div