Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'امریکا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتا رہے گا'

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردوں کیخلاف...
شائع 21 ستمبر 2021 08:03pm

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتا رہے گا، امریکی مفاد، عوام اور اتحادیوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس جاری ہے اور افتتاحی سیشن سےمیزبان ملک امریکاکےصدرجوبائیڈن نے خطاب کیا ہے۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم دنیامیں جمہوریت آورآزادی کےعلمبردارہیں۔

جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ دنیاکوکورونا،دہشتگردی اورموسمیاتی تبدیلی کاسامناہے، امریکااقوام متحدہ جیسے اداروں کی معاونت جاری رکھےگا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتا رہے گا، امریکی مفاد، عوام اور اتحادیوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ جو بھی مشن ہو امریکی عوام کی مشاورت سے ہو، ملٹری طاقت کا استعمال ہمارا آخری آپشن ہونا چاہئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ممالک کو ویکسین کی 116 ملین خوراکیں دیں۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہاں پر سفارتکاری کےنئےدورکاآغازکررہےہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div