Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: جرمن ڈاکٹر سے ہاتھیوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور

چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے چار ہاتھیوں کی حالت...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 05:39pm

چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے چار ہاتھیوں کی حالت زارسےمتعلق جرمن ڈاکٹر سے ہاتھیوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھےگئے ہاتھیوں کی حالت زار سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں جرمن ڈاکٹر سے ہاتھیوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئےعدالت نے ہاتھیوں کی جرمن ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی معائنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے 50 فیصد اخراجات کے ایم سی، 50 فیصد درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ہاتھیوں کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ 27 اکتوبر تک طلب کی۔

درخواست گزار کےو کیل کاکہناہے کہ چاروں ہاتھیوں کی صحت توجہ طلب ہے۔ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

جبکہ ڈاکٹر فرینک وڈ سے معائنہ کرانے کی درخواست پر کے ایم سی کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہاانہوں نے ملک مخالف بیان دیا۔

درخواست گزار کےوکیل کاکہناتھاکہ کے ایم سی جس بیان پر ناراض ہے۔اس کا ملکی سالمیت سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر فرینک وڈ کی فیس لگ بھگ 17 ہزار ڈالرز ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div