Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے...
شائع 21 ستمبر 2021 02:26pm

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور بھی کر لیا۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

کیبینٹ ڈویژن نے تابش گوہر کی استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر حکومتی کارکردگی کے منفی پہلو میڈیا کے سامنے لاتے تھے جبکہ وزیراعظم عمران خان تابش گوہر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے،تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزارت میں معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے، حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اسلام آباد

resign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div