Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی سی بی کو سری لنکا کے ریٹائرڈکرکٹرزکےساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش

کولمبو:سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو...
شائع 21 ستمبر 2021 10:02am

کولمبو:سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹر دھمیکا پرساد کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر برا وقت تھا کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا،ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔

PCB

Colombo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div