Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بارش سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث...
شائع 21 ستمبر 2021 09:30am

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بارش سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث موسم خوشگوارہونےسے گرمی کا زورٹوٹ چکاہے۔

جڑواں شہروں میں اچانک بادل آئے اورگرج چمک کے ساتھ برسنا شروع ہوگئے،بارش برسنے سے موسم توخوشگوارہوگیا جبکہ گرمی کا زوربھی ٹوٹ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،اسلام آباد،خیبرپختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اورجنوب مشرقی سندھ میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ بارش کا سلسلہ چوبیس ستمبرتک کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

heat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div