Aaj TV News

BR100 4,763 Increased By ▲ 47 (1%)
BR30 20,671 Decreased By ▼ -169 (-0.81%)
KSE100 45,821 Increased By ▲ 322 (0.71%)
KSE30 18,006 Increased By ▲ 182 (1.02%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,267,393 567
DEATHS 28,344 16
Sindh 466,945 Cases
Punjab 438,636 Cases
Balochistan 33,159 Cases
Islamabad 106,615 Cases
KP 177,240 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 81 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27,327 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,227,905 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,897 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 448 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 71 ہزار 589، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار348، بلوچستان میں 32 ہزار 772، گلگت بلتستان میں 10ہزار 257 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 821 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 81 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 327 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 42 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 19، خیبر پختو نخوا میں 14، آزاد کشمیر میں 4 اور اسلام آباد میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,449افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7289، خیبرپختونخوا میں 5426، اسلام آباد میں904، بلوچستان میں 344 اور گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 733 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 62 ہزار 922 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,846 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,618 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 231 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1897 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 950 ہزار 039 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔