Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستانی فوج سے متعلق بیان ،بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی ٹوئیٹر پر میمز کی بھرمار

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے پاک فوج کے افسران کے سیرینا ہوٹل کے...
شائع 20 ستمبر 2021 10:28pm

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے پاک فوج کے افسران کے سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر موجود ہونے کے جھوٹے دعوے پر ٹوئیٹر پر میمز کی بھرمار لگ گئی۔

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی جو کہ اپنی طنز و تیز الفاظ اور جارحانہ جرنلزم کے ذریعے بی جے پی کے ایجنڈے کو بھارت میں آگے بڑھانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ، اپنے شوکے دوران یہ دعویٰ کرنا مہنگا پڑگیا کہ پاکستانی فوجی افسران پنجشیر میں طالبان کی معاونت کرنے کیلئے سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور میں رہائش پذیر ہیں ۔

تاہم ان کا یہ جھوٹ اس وقت پکڑ میں آیا جب شو کے دوران پاکستان موقف کو پیش کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عبدالصمد یعقوب نے کہا کہ کابل میں سیرینا ہوٹل کے صرف دو فلور ہیں اور اسکے پانچ فلور سرے سے ہیں ہی نہیں۔

علی رضا محفوظ نامی صارف نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی ایک تصویر مزاح سے بھرپور انداز میں شیئر کی ، اور لکھا کہ بھارتی میڈیا کے انٹیلی جنس ذرائع یہ ہیں۔

طلعت کاشف نامی ایک صارف نے لکھا کہ دنیا ارنب گوسوامی اور اسکے انٹیلی جنس ذرائع پر قہقہے لگارہی ہے جبکہ وہ ارنب کے بات کرنے کے لب و لہجے کو سن کر اپنی ہنسی نہیں روک پارہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا وہ براہ راست سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور سے ٹوئیٹ کررہے ہیں اور سب کو صبح بخیر سوائے ارنب گوسوامی کے۔

پریا یادیو نامی ایک صارف نے لکھا ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کابل کے سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور میں رہائش پذیر افراد کے کھانے کا بل جاری کردیا۔

ایک صارف نے بولی وڈ گلوکار عدنان سمیع کی تصویر پاکستانی فوج کا یونیفارم پہنے ہوئے شیئر کی اور لکھا کہ میجر عدنان سمیع بھی پانچویں فلور پر موجود تھے اور انہوں نے اپنی پوسٹ ارنب گوسوامی کو ٹیگ کی

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div