Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

شہریار آفریدی کی امریکی ائیرپورٹ پر "برہنہ تصاویر"، حقیقت کیا ہے؟

دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے...
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2021 09:58am

دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کو سکریننگ کے لیے نیویارک کے JFK ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

شہریار آفریدی 15 ستمبر کو سہ پہر 3:15 بجے پرواز QR-0701 (قطر ایئر لائن) کے ذریعے نیویارک پہنچے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پہلی مرتبہ آنے والے مسافر کے طور پر شہریار آفریدی کو مختصر وقت کے لیے سیکنڈری سکریننگ کے لیے روکا گیا تھا اور سفارت خانے یا قونصل خانے کی جانب سے کسی کی مانگی گئی یا دی گئی ضمانت کے بغیر معمول کے مطابق کلیئر قرار دے دیا گیا۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی پوسٹس اور نیوز رپورٹس حقائق کے منافی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے طرح طرح کے تبصرے کیے گئے۔ ساتھ ہی فوٹو شاپ شدہ تصاویر بھی شئیر کی گئیں جن میں شہریار آفریدی کو برہنہ حالت میں ائیرپورٹ پر دکھایا گیا ہے۔

معروف پاکستانی صحافی سلیم صافی نے لکھا کہ ’کچھ جعلسازوں کی طرف شہریارآفریدی کی فوٹو شاپ تصویر ری ٹویٹ کرنے پر معذرت خواہ ہوں البتہ اس بات کی خوشی ہے کہ رانا ثنا کی طرح امریکیوں نے ان کے ہاں سے دس کلو ہیروئین برآمد نہیں کرائی۔‘

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div