Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'جا رہا ہوں پاکستان۔۔۔ کون چلے گا ساتھ۔۔۔؟'

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے...
شائع 19 ستمبر 2021 08:55am

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ختم کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں، کون ان کیساتھ چلے گا؟

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا ہے۔ اس فیصلے سے ناصرف پاکستانی دل گرفتہ ہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ ان میں اب کیئربین کرکٹر کرس گیل بھی شامل ہو گئے ہیں۔

کرس گیل نے پاکستان جانے کا اعلان اپنی ٹویٹ میں کیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کرس گیل کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپ سے وہیں ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل محمد عامر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستانی دوسروں سے محبت کرنے والی قوم ہیں، ہو سکتا ہے کہ اس اقدام پر آپ کو معاف کر دیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ یہ فیصلہ آپ کو مستقبل میں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ہم اس سیریز کا 18 سال سے انتظار کر رہے تھے لیکن کھیل شروع ہونے سے چند لمحوں پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے نے میرا دل توڑ دیا ہے۔ انہوں نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک کوششیں کی، ہم اسے جاری رکھیں گے، انشاء اللہ۔

قومی کرکٹر اظہر علی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی نے میرا دل توڑ دیا۔ ہم اپنے وطن کی سیکیورٹی ایجنسز اور فورسز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، قومی ادارے ہمارا فخر ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر اپنے جذبات کا اظہار ایک خوبصورت شعر سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بہت بڑا ہے۔

پاکستان

NewZealand

chris gayle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div