Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان،چین،روس اور ایران کاخطے میں امن و استحکام کےعزم کااعادہ

پاکستان، چین، روس اور ایران نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ...
شائع 18 ستمبر 2021 08:31pm

پاکستان، چین، روس اور ایران نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم کی کانفرنس کے موقع پر پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا.

اجلاس میں وزرائےخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خود مختاری،آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیئے اور افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں امن عمل کے بنیادی اصول پر عملدرآمد کیا جانا چاہیئے اورافغان عوام کی طرف سے امن،استحکام ،ترقی اورخوشحالی کے حصول کے حقوق کااحترام کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نےافغانستان میں قومی مصالحت کی ضرورت پرزوردیاجس کےنتیجےمیں ایک جامع حکومت قائم ہوجو ملک کی تمام لسانی اورسیاسی قوتوں کےمفادات کاتحفظ کرسکے۔

انہوں نےمختلف خطرات خاص طورپردہشتگردی کاپھیلاؤ اورمنشیات کی نقل وحمل روکنے کےلئے کوششوں کومربوط کرنے کی ضرورت پرزوردیاتاکہ علاقائی استحکام کو یقینی بنایاجاسکے اور ہمسایہ ممالک کے جائزتحفظات کودور اور ان کے مفادات کاتحفظ کیاجاسکے۔

انہوں نے ملک میں پرامن ماحول اوراقتصادی بحالی کی ضرورت پربھی زوردیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ افغانستان کو ہنگامی بنیادوں پرانسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔

ریڈیو پاکستان

china

پاکستان

SCO

Iran

Dushanbe

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div