Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

'بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلیے استعمال کیا'

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے...
شائع 18 ستمبر 2021 12:46pm

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے برطانوی جریدے "دی انڈیپنڈنٹ" میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمارے 80 ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی، کیا دنیا افغانستان اور خطے کو چھوڑنے کی غلطی کو دہرائے گی؟، افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

معید یوسف کا کہنا ہے کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے، عالمی برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔

Dr. Moeed Yousaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div