Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

ٹی وی اینکر کا شو میں نقاب ٹوئیٹر پر زیر بحث

ایک نجی چینل کی اینکر کا لائیو شو کے دوران نقاب پہن کر نشریات...
شائع 17 ستمبر 2021 11:43pm

ایک نجی چینل کی اینکر کا لائیو شو کے دوران نقاب پہن کر نشریات کرنا ٹوئیٹر پر زیر بحث آگیا۔

پہلے معروف سائنسدان پرویز ہود بھائی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب حجاب اور برقعہ انتہائی عام ہے لیکن ان میں شاید ہی آپکو کوئی زی شعور خاتون ملے گی۔

پرویز ہود بھائی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی ۔

بعدازاں اب ایک معروف چینل کی اینکر کرن ناز نے ہود بھائی کی آراء سے اپنے اختلاف کو اجاگر کرنے کیلئے لائیو پروگرام کیا ہے ۔ اور پروگرام کی نشریات انہوں نے نقاب پہن کر کی ہے۔

پروگرام کا مقصد پرویز ہود بھائی کے بیان پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا تھا ۔

کرن ناز کی جانب سے اس اقدام کو سوشل صارفین نے سراہا ہے ۔

سوشل صارفین کا کہنا تھا کہ کرن ناز نے اپنے اس اقدام سے لبرلز کو پیغام دیا ہے۔

ایک صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ لبرلز کے منہ پر طمانچہ ہے اور اس نے پہلی مرتبہ کسی لڑکی کو لائیو شو میں حجاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ حجاب کے ذریعے خواتین اپنی خامیاں نہیں چھپاتی بلکہ یہ انکی طاقت ،عزم اور اعتماد کا اظہار ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مذہبی جنونیت رکھنے والوں سے زیادہ دیسی آزاد خیال رکھنے والے لوگ خطرناک ہیں۔

ایک صارف نے کرن ناز کو ایک حقیقی خاتون قرار دیا اور کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div