Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

برطانیہ نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا

برطانیہ نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے خارج کردیا۔ برطانوی ہائی...
شائع 18 ستمبر 2021 12:40am

برطانیہ نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے خارج کردیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے ۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انکو انداز ہے کہ گزشتہ پانچ ان افراد کیلئے کتنے دشوار رہے ہیں جو کہ برطانیہ اور پاکستان کے قریبی تعلقات پر انحصار کرتے ہیں ۔

اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر پاکستانی اداروں کا بھی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پہلے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کو بین الاقوامی سفر کے لیے اپنی 'ریڈ لسٹ' میں رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کووڈ 19 کی صورت حال زیادہ سنگین ہونے کے باوجود بھارت کو 'امبر لسٹ' میں ترقی دینے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

برطانیہ میں بین الاقوامی سفر کے لیے 'ٹریفک لائٹ' نظام نافذ ہے جس میں کم خطرناک ممالک کو قرنطینہ کے بغیر سفر کے لیے گرین، درمیانے خطرے والے ممالک کو 'امبر' کا درجہ دیا گیا ہے ۔

اس نظام کے تحت ریڈ لسٹ کے ممالک کے شہریوں کو 10 روز ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں کیلئے پابند کیا گیا ہے۔

اپریل کے اوائل میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div