Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان کی ضمانت میں توثیق

احاطہ عدالت میں لڑاٸی جھگڑے کےکیس میں وزیراعظم عمران خان کے...
شائع 17 ستمبر 2021 07:18pm

احاطہ عدالت میں لڑاٸی جھگڑے کےکیس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے کیس پر سماعت کی ۔

عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی عدالت میں پیش ہوئے ،حسان نیازی کے وکیل کی جانب سےعدالت میں حتمی دلائل پیش کیے گئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا،عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

حسان نیازی کے خلاف نواب اکبر بگٹی کی اہلیہ کی جانب سے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا،حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد نامعلوم افرادنے عدالت کے دروازے کو تالے لگا دئیے جسے عدالتی سیکیورٹی نے توڑ کر دروازہ کھول دیا-

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div