Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

میچ منسوخی، 'کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا، نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش...
شائع 17 ستمبر 2021 06:32pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروایا ۔ کوئی سیکیورٹی ‏تھریٹ نہیں تھا ۔ نیوزی لینڈ نے اپنی صوابدید پر یکطرفہ طورپرفیصلہ کیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری طرف سے فول پروف سیکیورٹی ‏تھی خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے بھی ہمارے اقدامات کو سراہا اوراطمینان کا اظہارکیا لیکن دستانے پہنے ‏ہاتھوں نے سازش کی یہ وہی ہاتھ ہیں جو افغانستان میں پاکستان کوقربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا وزارت داخلہ کی کوئی ناکامی نہیں، پاکستان کے عظیم ترین ‏ادارے ہیں کسی کے پاس تھریٹ نہیں آئی تھی، نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی سیریزکیلئے منانے کی کوشش کی مگر ‏وہ نہ مانے پاکستان کے تمام ادارے نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی پر موجود تھے۔

انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی پتہ چلاہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی غورکررہی ‏ہے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان سےمتعلق48گھنٹے اہم ہیں، انگلش ٹیم کےدورہ پاکستان کے بھی انتظامات ‏مکمل ہیں، ٹیم جو فیصلہ کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہوگا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div