Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چین کی پاکستانی حکومت کی چین کیساتھ عملی تعاون اورموثر کوششوں کی تعریف

چین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت کے چین کے ساتھ عملی...
شائع 16 ستمبر 2021 08:43pm

چین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت کے چین کے ساتھ عملی تعاون اوران کی موثر کوششوں کوسراہا ہے۔

جمعرات کو بیجنگ میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نےکہا سد ابہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار کی طرح دونوں فریقوں نے ہمیشہ اقتصادی اورتجارتی تعاون پرانحصار کیا ہے۔

ترجمان نےکہا کئی برس سے چین پاکستان کا سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ہم اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔

ریڈیو پاکستان

china

CPEC

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div