Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر مزید اضافے کا امکان

رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر...
شائع 16 ستمبر 2021 07:26pm
کاروبار

رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی پیٹرول ایک روپے مہنگا کرنے کی سفارش پر حکومت نے عوام سے ٹیکس جمع کرنے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں تین روپے اکیاون پیسے کا اضافہ کیا، جس کے بعد قیمت پانچ روپے فی لیٹر بڑھ گئی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے جو کہا وہ کر دکھایاوفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدفچھ سو ارب روپے رکھا،اور اب وصولی شروع کردی۔

گذشتہ روز پیٹرول پر لیوی بڑھنےکے بعد قیمت پانچ روپے اضافے سے ایک سو تیئیس روپے تیس پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اقتصادی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ تیس جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قمتوں میں اضافے کے نیتیجے میں مہنگائی میں بھی نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div