Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپ بھجوا دیئے

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی...
شائع 16 ستمبر 2021 04:19pm

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپ بھجوا دیئے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے لگائے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس جاری ہے،اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر ملک اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں پیمرا کی طرف سے بھیجی گئی وڈیو کلپس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، کلپس کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

نوٹس میں وفاقی وزراء سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کیا جائے گا۔

ECP

اسلام آباد

federal ministers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div