Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطےمیں سب سےکم ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2021 12:01pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خطے کے مقابلے میں اب بھی پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں،یا تو 3سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے، ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی۔

فواد چوہدری کا مزید کا کہنا تھا کہ یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے، اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا جبکہ مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

fawad chaudhry

Information Minister

oil price

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div