Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے،پیٹرول کی...
شائع 14 ستمبر 2021 08:55pm
کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویزدی گئی ہے ۔

مٹی کا تیل ساڑھے پانچ روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے،حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین اوگرانے قدرتی گیس کی قیمت میں کمی کا امکان مسترد کردیا۔

قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کےدوران چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ہماری قدرتی گیس کےذخائرکم ہورہےہیں، قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکتی، پاکستان میں پٹرول خطےمیں سب سےسستا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اوگرانےگیس کی قیمتوں میں کمی کاامکان مستردکردیا۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ہماری قدرتی گیس کےذخائرکم ہورہےہیں، قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکتی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div