Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے روسی صدرکی ٹیلی فون بات چیت ہوئی ہے۔ ...
شائع 14 ستمبر 2021 08:39pm

وزیراعظم عمران خان سے روسی صدرکی ٹیلی فون بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں افغان صورتحال،دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوئی ۔

رہنماؤں نےشنگھائی تعاون تنظیم سےمتعلق بھی بات کی ۔ بات چیت میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام خطےکیلئےضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کوانسانی بنیادوں پرمددکی ضرورت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری کوافغانستان کےساتھ رابطوں میں رہناچاہئے، مشکل حالات میں افغان عوام کوتنہانہیں چھوڑناچاہئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ روس کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دیناچاہتےہیں، روس کےساتھ تجارت،سرمایہ کاری اورتوانائی کےشعبوں میں تعاون چاہتےہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div