Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند منہ میں دباکر بھاگ نکلا، ویڈیو وائرل

لندن :ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتے کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی اور وہ...
شائع 13 ستمبر 2021 09:28am

لندن :ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتے کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی اور وہ گیند منہ میں دباکر بھاگ گیا۔

آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پالتو کتے کی فیلڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی،انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگ ویڈیو دیکھ کر کتے کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ دلچسپ واقعہ آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں اُس قت پیش آیا جب بارہویں کھلاڑی کے طور پر ایک کتا اپنے مالک سے رسی چُھڑا کر میدان میں داخل ہوگیا۔

عین اُسی وقت فیلڈر نے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی، کیپر نے رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اوورتھرو پر گیند کتے کے پاس پہنچی جو گیند کو دانتوں میں دبا کر چلتا بنا۔

اس کے بعد میدان میں موجود فیلڈرز اور کتےکا مالک بھی اُس کے پیچھے بھاگتے رہے لیکن وہ تمام فیلڈر زکو چکما دینے کے بعد سیدھا پچ پر بیٹسمین کے پاس ہی رکا جہاں بیٹسمین نے اُسے چمکار کر اُس سے گیند واپس لے لی۔

london

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div