Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

پشاور:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی...
شائع 12 ستمبر 2021 01:41pm

پشاور:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 143 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے،زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

earthquake

peshawar

Sawat

rector scale

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div