Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے...
شائع 12 ستمبر 2021 01:19pm

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث گلیوں میں پانی کھڑا ہے،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک جانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ن لیگی رہنماء سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔

Election

lahore

contonment board

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div