Aaj TV News

BR100 4,505 Increased By ▲ 107 (2.44%)
BR30 17,602 Increased By ▲ 610 (3.59%)
KSE100 44,009 Increased By ▲ 728 (1.68%)
KSE30 17,118 Increased By ▲ 340 (2.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,393 232
DEATHS 28,784 7
Sindh 476,958 Cases
Punjab 443,560 Cases
Balochistan 33,509 Cases
Islamabad 107,960 Cases
KP 180,412 Cases

راولپنڈی:میدان جنگ میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشانے حیدر کا 56 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔.

تفصیلات کے مطابق 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے میجر عزیز بھٹی شہید 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطورِ سیکنڈ لیفٹننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

ستمبر 1965ء میں جب بھارت نے ارضِ پاک پر شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا، بطورِ کمپنی کمانڈر میجر عزیز بھٹی نے خود کو فاروڈ ٹروپس کے ساتھ رکھا، 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک میجز عزیز بھٹی کی کمپنی نے دشمن پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی سمیت 6 دن اور راتیں لگا تار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بد ترین شکست سے بھی دوچار کیا، لاہور کا یہ محافظ دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور دشمن کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا۔

12 ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ میجر عزیز بھٹی شہید کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کرگئے، بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا،قوم ارضِ پاک کے اس عظیم سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔

پوری قوم میجرعزیزبھٹی شہید کوسلام پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میجر عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم میجرعزیزبھٹی شہید کوسلام پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید نے مثالی قیادت، بہادری کا مظاہرہ کیا، میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ میجرعزیزبھٹی شہیدنے لاہورپردشمن کے حملے کوکامیابی سے پسپاکیا، ان کابہادرکارنامہ ملکی دفاع کی ترغیب دیتاہے۔