Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے، شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف...
شائع 10 ستمبر 2021 03:04pm

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت کے پاس الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اٹھنے والے فنی و تکنیکی سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ٹھوس اور واضح فنی تکنیکی اور قانونی اعتراضات کےے ہیں، شفافیت کے مسائل کی نشاندہی کی ہے جن کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےمزید کہا کہ پہلے پارلیمان میں قانون سازی کو بلڈوز کیاگیا اور آج حکومتی رویے پر الیکشن کمشن کے نمائندوں کو واک آؤٹ کرنا پڑا ، وزراء کی اداروں کو آگ لگانے، ان کے جہنم میں جانے کی گفتگو ریاست دشمن رویہ ہے ، یہ رویہ دہشت گردانہ اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ارکان کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر معقول جواب دینے کے بجائے دھمکانہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کا خاص وطیرہ ہے ، الیکشن کمیشن ارکان کا وزراء کے رویے پر واک آؤٹ کرنے سے حکومتی رویے کا پتہ چلتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ جو حکومت کمیٹی اجلاس میں ارکان کے سوالات پر معقول جواب نہ دے پائے، اس کی قانون سازی پر کیسے یقین کیا جاسکتا ہے ، جو حکومت کمیٹی کے اجلاس میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی وہ انتخابی و انتظامی اصلاحات کا سنجیدہ کام کیسے کر سکتی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےمزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے انتخابی اصلاحات پر 100 سے زائد مشاورتی اجلاس بلائے تھے، موجودہ حکومت کا ایک اجلاس میں یہ حال ہے ، ان کی مشاورت یہ ہے کہ اپوزیشن سوال پوچھے تو جیل میں بند کردو، میڈیا کی زباں بندی کرو۔

Shehbaz Sharif

ECP

lahore

Opposition leader

National Assembly

Azam Khan Swati

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div