Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیر اعظم عمران خان کی قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان...
شائع 09 ستمبر 2021 11:44pm

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کےلئے کھڑی ہو اور افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور معاشی ترقی یقینی بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے اور مثبت بات چیت کریں۔

وزہر اعظم عمران خان نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی.

ملاقات میں وزیراعظم نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں استحکام انسانی بحران کی روک تھام اور معیشت کی مضبوطی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان افغانستان کی امداد انسانی ریلیف اور معاشی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

قطر کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور استحکام کےلئے پاکستان کے اہم کردار اور کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی روابط برقرار رکھنے کا عزم کیا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

qatar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div