Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کے ...
شائع 09 ستمبر 2021 08:57am

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں ملیر ، ماڈل ٹاؤن ، راشد منہاس روڈ،شاہ فیصل،کورنگی ،لانڈھی ،فیڈرل بی ایریا ،گلستان جوہر ،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے سندھ میں 9 سے 11 ستمبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز حیدرآباد میں تیز ہواؤں کےساتھ زور دار بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

بارش سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیالیکن حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( حیسکو) ریجن کےکئی اضلاع میں141 فیڈر ٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی ، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،تھر پارکر، عمرکوٹ،سانگھڑ، میر پور خاص بدین اور ٹھٹھہ میں 9 سے 11 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

karachi

Rain

electricy

Loadshedding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div