Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'متحدہ عرب امارات پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ...
شائع 08 ستمبر 2021 10:47pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور آئندہ ہونےوالی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین بے مثال اور منفرد نوعیت کا ہوگا۔

آج اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزابی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت اور اطلاعات کے وزراء اس بڑی نمائش کےلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا متحدہ عرب امارات 16 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو کہ دنیا کے کسی ملک میں پاکستانیوں کی دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کا دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

افغانستان کی صورتحال کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے بہترین مفاد میں ہے.پاکستان نے افغانستان میں مخلصانہ کوششیں کیں اور کابل سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں اس کی کوششوں کو بہت سراہا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے علاقائی خصوصاً افغانستان میں استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

پاکستان

UAE

Federal Information Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div