Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مذاق بنایا ہواہے ، قانون پڑھ کر آیا کریں، سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگرد ی قانون کے اطلاق سے...
شائع 07 ستمبر 2021 01:42pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگرد ی قانون کے اطلاق سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ مذاق بنایا ہواہے ، قانون پڑھ کر آیا کریں۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے انسداد دہشتگرد ی قانون کے اطلاق سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بورےوالامیں 2فریقین میں تصادم سے 3 افراد قتل اور5 زخمی ہوئے،کیاتصادم کے واقعے پردہشتگردی کی دفعات کااطلاق نہیں ہوتا؟۔

جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انسداد دہشتگردی کا قانون پڑھا ہے ؟ جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کا قانون تھوڑا سا پڑھا ہے ۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے ، قانون پڑھ کر آیا کریں ،جس پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ فریقین کی صلح کی درخواست آچکی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ قانون کبھی ساکن نہیں ہوتا، وقت کے ساتھ ڈویلپ ہوتا ہے ،واقعے کا2سال سے چالان داخل نہیں ہوا۔

عدالت نے آر پی او ملتان ، انسپکٹر تھانہ بورے والا اور 31 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Caretaker Cheif Justice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div