Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سستا اورفوری انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا ...
شائع 07 ستمبر 2021 01:30pm

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ سستا اور فوری انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے،کسی بھی شہری کو انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکل سے آزادی حاصل کی تھی، سستا اور فوری انصاف ہرشہری کا بنیادی حق ہے اس لے ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی اہم تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب سچی گواہی ناپید ہوجائے تو انصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے جبکہ قانون کی بالادستی ہو گی تو کمزور طبقوں کو انصاف فراہم ہو سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزیدکہا کہ ضلعی عدالتوں کے بغیر ججز اور وکلا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اب کسی بھی شہری کو سستے اور فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سماجی اور معاشرتی اخلاقی اقدار کے بغیر عدلیہ کا نظام نہیں چل سکتا جبکہ جھوٹی گواہی اور گناہ دیکھ کر منہ پھیر لینا انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے مزیدکہا کہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد نہ ہونا آمرانہ نظام کی نشاندہی کرتا ہے، نظام عدل کے اسٹیک ہولڈرز عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، 60 سال بعد کسی نے سائلین کے بارے میں سوچا ہے ہمیں بھی انصاف کی فراہمی میں ساتھ کھڑا پائیں گے۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد

Justice

cheif jsutice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div