Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مشرف نے طاقتور طبقے کو این آر او دے کر ملک پر سب سے بڑا ظلم کیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین اکٹھے ہوکر...
شائع 07 ستمبر 2021 01:20pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین اکٹھے ہوکر این آر او مانگ رہے ہیں،بلیک میل کرتے ہیں کہ این آراو نہ دیا تو حکومت گرادیں گے،پرویز مشرف نے انہیں این آر او دے کر سب سے بڑا ظلم کیا،قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ملک ترقی نہیں کرسکا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے اپوزیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نےاین آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا،اب بھی سارے اکھٹے ہوکر ان سے این آرا و مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں قانون ہے اس لئے وہاں قبضہ گروپ نہیں ہیں، قانون کی بالادستی برقرار رکھنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں،پاکستانی سیاستدانوں نے کرپشن کے ذریعے ملک کو تباہ کیا،حکومت عدلیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ 25سال پہلے پارٹی کا آغاز کیا تو اس کا نام انصاف کی تحریک رکھا اور سیاست میں اس لےخ آیا کہ ملک کیلئے کچھ کرسکوں، اور خواہش تھی کہ تعلیم ،صحت اور انصاف کا نظام مضبوط ہو۔

غربت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اتنی غربت تھی جوکسی اورملک میں نہیں تھی، لیکن آج بھارت ،بنگلہ دیش اوردیگر غریب ممالک آگے نکل گیا ہے۔ وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل سے ہمارےآدھے مسائل حل ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے وکلاء کی تحریک میں حصہ لیا جو ایک تاریخی جدوجہد تھی، وکلا کی تحریک کے جونتائج آنے چاہیے تھے وہ بدقسمتی سے نہیں آئے، اور ملک میں خوشحالی صرف اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ طاقت ور کبھی انصاف نہیں مانگتا، کمزور ہی طاقت ور سے انصاف کی جنگ لڑتاہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام پہلے ہی ہوناچاہیےتھا، حکومت عدلیہ کےساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

IK Address

pm imran khan

NRO

اسلام آباد

Pervez Musharraf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div