Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوئٹہ دھماکا:وزیراعظم،شہباز شریف ودیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ، مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز...
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2021 01:36pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ، مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پرخود کش حملے کی مذمت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور سیکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے کر بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہیں۔

شہباز شریف کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت

مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کوئٹہ میں آج ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

جاری کئے گئے ایک بیان میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کا خراب ہونا فکر مندی اور پریشانی کا باعث ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ واقعے کے شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں (آمین)۔

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگردی کخلا ف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدوں کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان کی کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی مذمت

وزیرداخلہ بلوچستان ضیا ء لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی مذمت کرتےہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز نے لازوال قربانیاں دیں،یہ جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔

ضیاءلانگو نے مزید کہا کہ پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے،شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

bilawal bhuto

Shehbaz Sharif

Usman Buzdar

اسلام آباد

condemns

Quetta Blast

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div