Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا امکان

لاہور:چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا امکان ہے،...
شائع 05 ستمبر 2021 10:51am

لاہور:چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دونوں کی تبدیلی کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیم تبدیلی کا فیصلہ وفاق سے مشورہ کے بغیر کیا اور بعد ازاں حکومت کو اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تبدیلی کے پیش نظر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کے محکمے بھی تبدیل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ناموں کا پینل وفاق کو بھیج دیاہے، لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلیٰ نے کسی مشورے کے بغیر کےع گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کر چکے ہیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

IG Punjab

Inam Ghani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div