Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فرح خان نے سوشل میڈیا پر تصاویر ڈالنا کیوں بند کردیں۔۔۔؟

بھارتی فلم انڈسٹری "بولی وڈ" کی معروف ڈائریکٹر فرح خان کا کہنا ہے...
شائع 05 ستمبر 2021 10:30am
تصویر بزریعہ مڈ ڈے
تصویر بزریعہ مڈ ڈے

بھارتی فلم انڈسٹری "بولی وڈ" کی معروف ڈائریکٹر فرح خان کا کہنا ہے کہ میں نے لوگوں کی جانب سے موٹا کہنے اور مذہب پوچھنے پر سوشل پر تصاویر ڈالنا بند کر دی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وہ کمنٹس برے لگتے ہیں جن میں لوگ مجھے موٹی کہتے ہیں یا پھر میرے بچوں کا مذہب پوچھتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب میں نے تہواروں پر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کر دی ہیں۔

فرح خان نے کہا کہ کسی کو موٹی کہنا آسان ہے لیکن پہلے تین بچے پیدا کرو پھر جواب دو۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر ایک جنگل کی طرح ہے جہاں ہیلو لکھو تب بھی ٹرولرز مذاق بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نمستے کیوں نہیں لکھا اس لیے میں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا ہے۔

فرح خان نے کہا کہ لوگ بڑی بے دردی کے ساتھ سلبریٹیز کو ٹرول کرتے ہیں، اقربا پروری کے خلاف بولتے ہو لیکن تصویر آپ کو تیمور یا شاہ رخ خان کی بیٹی کی ہی دیکھنی ہوتی ہے۔

Bollywood

Farah Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div