Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'افغانستان میں چینی سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے'

چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت ابھی قائم ہونی ہے اور ہم...
شائع 04 ستمبر 2021 07:21pm

چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت ابھی قائم ہونی ہے اور ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وینگ وین بِن نےبیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کےدوران کہا افغانستان میں چینی سفارتخانہ چین افغان روابط کا ایک اہم ذریعہ ہے اور وہ معمول کے مطابق کام کررہاہے۔

انہوں نے کہا چین توقع رکھتا ہے کہ تمام افغان دھڑے اپنے عوام کی امنگوں اور عالمی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے،ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں گے اور دانشمندانہ داخلی اور خارجہ پالیسیاں تشکیل دیں گے۔

ریڈیو پاکستان

china

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div