Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پلاسٹک بیگ پہننے والا میسی کا مداح افغان بچہ کابل میں محصور

ان دنوں مرتضیٰ کی زندگی خوف کا شکار بنی ہوئی ہے۔ کابل پر طالبان...
شائع 04 ستمبر 2021 10:42am
مرتضیٰ احمدی ہزاروں دوسرے ہم وطنوں کی طرح  افغانستان سے فرار ہونا چاہتا ہے
مرتضیٰ احمدی ہزاروں دوسرے ہم وطنوں کی طرح افغانستان سے فرار ہونا چاہتا ہے

ان دنوں مرتضیٰ کی زندگی خوف کا شکار بنی ہوئی ہے۔ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ان دنوں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کابل میں پھنس کر رہ گیا ہے۔

طالبان کے ہاتھوں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خوف سے ہزاروں دوسرے ہم وطنوں کی طرح وہ بھی افغانستان سے فرار ہونا چاہتا ہے۔

تصویر بزریعہ ایوی/ای پی اے
تصویر بزریعہ ایوی/ای پی اے

سپین کی خبر رساں ایجنسی ’’ایوی‘‘ کے مطابق مرتضی افغانستان سے باہر جانا چاہتا ہے کیونکہ مسلسل خوف کی وجہ سے اس کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مرتضی کا کہنا ہے کہ ’’میں طالبان کے خوف گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔‘‘

مرتضی کی 22 سالہ بہن کہتی ہے کہ دروازے پر ہونے والی ہر دستک پر مرتضی اپنی ماں یا مجھ سے لپٹ جاتا ہے کہ کہیں طالبان اسے ساتھ نہ لے جائیں۔

2016 میں میڈیا ہیڈلائنز کا موضوع بننے والا یلی اور سفید دھاریوں والے پلاسٹک بیگ میں ملبوس میسی کا ننھا افغان فین مرتضی احمدی، جس نے اپنے والد عارف احمدی سے اپنے ہیرو فٹبالر میسی کی شرٹ جیسی جرسی کی فرمائش کی تھی، لیکن گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے انپوں نے فیصلہ کیا کہ مرتضیٰ کو نیلی اور سفید دھاریوں والا پلاسٹک بیگ پہنا کر اس کا شوق پورا کر دیں۔

اس بچے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر خاصی شہرت حاصل کی جو بالآخر میسی تک بھی پہنچی۔

تصویر بزریعہ انڈیا ٹائمز
تصویر بزریعہ انڈیا ٹائمز

مشرقی صوبے غزنی کے علاقے جاغوری سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ بچے مرتضی کو معروف فٹبالر لیونل میسی کی طرف سے ارجنٹائن اور بارسلونا کی فٹبال ٹیموں کی شرٹس اور ایک فٹبال تحفتاً بھیجا گیا اور بعد میں دوحہ میں اس سے ملاقات بھی کی۔

Taliban

Lionel Messi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div