Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پر گرگیا، 4افراد ہلاک

نیویارک:امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد...
شائع 03 ستمبر 2021 10:56am

نیویارک:امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارت کے ٹک آف کے کچھ دیر بعد ہی پیش آگیا جس کہ وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے، طیارے کریش ہونے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر 20 منٹ میں قابو پا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر گرا ،حادثے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ رابرٹسن ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے روانہ ہوا ، اس سے پہلے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچتا وہ ایک ٹرمپ کمپنی کی عمارت سے ٹکرا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے مانٹیو کے ڈیر کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا،جس میں دو پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھاتاہم مرنے والوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

طیارے کے وجہ سے عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد عمارے کو خالی کرانا پڑا۔

انتظامیہ کے مطابق آگ سے 2ملازمین زخمی ہو ئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

Donald Trump

New York

Plane Crash

building

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div