Aaj TV News

BR100 4,570 Decreased By ▼ -108 (-2.31%)
BR30 17,697 Decreased By ▼ -927 (-4.98%)
KSE100 44,833 Decreased By ▼ -674 (-1.48%)
KSE30 17,652 Decreased By ▼ -274 (-1.53%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,338,993 5,472
DEATHS 29,037 8
Sindh 509,308 Cases
Punjab 455,499 Cases
Balochistan 33,744 Cases
Islamabad 112,557 Cases
KP 182,619 Cases

کابل :افغان طالبان نے حکومت سازی کی تیاریاں مکمل کرلیں،نئی حکومت کا اعلان نماز جمعہ کے بعد متوقع ہے۔

افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔