Aaj TV News

BR100 4,671 Increased By ▲ 6 (0.13%)
BR30 18,834 Increased By ▲ 160 (0.86%)
KSE100 45,369 Increased By ▲ 297 (0.66%)
KSE30 17,576 Increased By ▲ 146 (0.84%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,285,631 377
DEATHS 28,745 8
Sindh 476,017 Cases
Punjab 443,240 Cases
Balochistan 33,488 Cases
Islamabad 107,765 Cases
KP 180,146 Cases

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے کوپر اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

مشہور ٹی وی اور فلم اداکار سدھارتھ شکلا، جو طویل عرصے سے چلنے والے ٹی وی شو "بالیکا ودھو" میں اپنے کردار اور بگ باس 13 کے فاتح کے طور پر مشہور ہیں، جمعرات کو انتقال کر گئے

سدھارتھ شکلا کو صبح دل کا بڑا دورہ پڑا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور دو بہنیں ہیں۔

کوپر ہسپتال کے سینئر عہدیدار نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا، 'انہیں کچھ دیر قبل مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔'

سدھارتھ شکلا نے 2008 کے شو "بابل کا آنگن چھوٹے نا" میں مرکزی کردار کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔

2014 میں انہوں نے فلم "ہمپٹی شرما کی دلہنیا" میں معاون کردار سے بولی وڈ میں قدم رکھا۔

وہ رئیلٹی شوز "بگ باس 13" اور "فئیر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7" کے فاتح کے طور پر ابھرے۔