Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کےالیکٹرک کاسسٹم بیٹھ...
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2021 06:17pm

کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کےالیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا اور شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی.

اطلاعات کے مطابق نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا.جام شوروہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کے سبب کےالیکٹرک کاسسٹم بھی بیٹھ گیا اور 80 فیصد گرڈ اسٹیشنز بند ہوگئے۔

کےالیکٹرک کے 1900 میں سے 1400فیڈرز ٹرپ کرگئے. پلانٹس ٹرپ کرنے کے نتیجے میں شہر کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، نرسری، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، منظور کالونی ،گلشن اقبال اور اسکیم 33 کے مختلف حصے، حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کا ہیلپ لائن سسٹم118بھی بیٹھ گیا ہے جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div