Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیئے، مریم نواز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ...
شائع 01 ستمبر 2021 01:53pm

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیئے ، حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کر دی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کا برا حال کردیا ہے،موجودہ حالات میں مفاہمت ممکن نہیں اورمیں حکومت سے بات کرنے کے حق میں بھی نہیں ہوں،حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کر دی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ سب قوم کے سامنے ہے جبکہ شہباز شریف نے قومی حکومت کی نہیں بلکہ قومی مفاہمت کی بات کی،حکومت کی 3 سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی کی داستان ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرنے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے بےروزگاری میں اضافہ ہوا جبکہ تمام پارٹیوں کو حکومت کخلارف متحد ہونے کی ضرورت ہے،حکومت کی توجہ میڈیا اور حزب اختلاف کو کنٹرول کرنے پر ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا کسی نے سنا بجلی سستی ہوئی، اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہوئیں ؟ حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں ہے تاہم کوشش ہے اگلے انتخابات میں حکومت کے کرپشن پلان کو روکا جائے۔

نائب صدر مسلم لیگ(ن)کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی،حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے اور ساڑھے 3 سالوں میں کسی نے خیر کی خبر سنی ؟ حکومت نے میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے لیکن حرکتیں ٹھیک نہیں کرنی،میڈیا کو خاموش کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ن مریم نواز نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی ناجائز اور نااہل حکومت ہے لیکن حکومت کو پرواہ ہے تو بس اس بات کی کہ کیسے اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف 3سال سےسیاسی انتقام کا سامنا کررہے ہیں،نواز شریف نے جھوٹنے مقدمات میں قید کاٹی ،نواز شریف اپنے حصے سے زیادہ قرض ادا کرکے گئے، ظلم کو برداشت کرنا بھی بڑی زیادتی ہے، اگر مگر کا کوئی جواب نہیں،نواز شریف وطن ضرور واپس آئیں گے۔

اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کے نکاح کلئے باہرجانے کی حکومت سے اجازت نہیں مانگی۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

vice president

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div