Aaj TV News

BR100 4,464 Increased By ▲ 66 (1.5%)
BR30 17,460 Increased By ▲ 468 (2.75%)
KSE100 43,795 Increased By ▲ 515 (1.19%)
KSE30 17,004 Increased By ▲ 227 (1.35%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,393 232
DEATHS 28,784 7
Sindh 476,958 Cases
Punjab 443,560 Cases
Balochistan 33,509 Cases
Islamabad 107,960 Cases
KP 180,412 Cases

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ایف بی آر نے جولائی تا اگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،ایف بی آر نے جولائی تا اگست 2021کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیااورایف بی آر نے اپنے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی گروتھ گزشتہ سال سے 51 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس رفتار سے ٹیکس وصولی کا 5829ارب کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔