Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی...
شائع 31 اگست 2021 01:03pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد حسین، اور شفقت محمود نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمٰن، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کو سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کیلئے ایکنیک منظوری دے چکی ہے، سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹھویں، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبیﷺ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں، ان جماعتوں کیلئے نئے نصاب کا اجراء جلد کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

تعلیم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div